اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی اعلیٰ مقننہ نجی معیشت کے فروغ کے لئے مزید قانون...

چین کی اعلیٰ مقننہ نجی معیشت کے فروغ کے لئے مزید قانون سازی کرے گی

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 14ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی)کے تیسرے اجلاس کے افتتاحی اجلاس کا منظر۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین مضبوط معاون اقدامات متعارف کرواتے ہوئے شفاف قانون کے نفاذ کو یقینی بنا کر نجی اقتصادی ترقی کو بہتر انداز سے فروغ دینا چاہتا ہے۔

قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے قانون ساز امور کمیشن کے ترجمان ہوانگ ہائی ہوا نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ نجی شعبے کے فروغ کا مسودہ قانون اگلے ہفتے ملک کے اعلیٰ قانون سازوں کے اجلاس میں تیسرے جائزے کے لئے پیش کردیا جائے گا۔

ہوانگ نے کہا کہ ترمیم کے متعدد جائزوں میں مسودے کو بہتر کیا گیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ غور و خوض اور قانون سازی سے قبل مزید اصلاح کے لئے سفارش کی جانی چاہئے۔

ہوانگ کے مطابق چین کے نجی شعبے کے فروغ کے مسودہ قانون پر نظرثانی کی گئی ہے تاکہ اس شعبے میں اعلیٰ معیار کی ترقی کے لئے زیادہ سازگار قانونی ماحول پیدا کیا جاسکے جو قانون سازی کے جائزوں اور عوامی مشاورت سے رائے کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔

یہ مسودہ گزشتہ برس اکتوبر میں عوام کی رائے کے لئے جاری کیا گیا تھا جس کے بعد بالترتیب گزشتہ دسمبر اور رواں سال فروری میں اعلیٰ قانون سازوں کے اجلاسوں میں اس کا جائزہ لیا گیا۔

14 ویں این پی سی قائمہ کمیٹی کا 15 واں اجلاس 27 سے 30 اپریل تک بیجنگ میں ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!