اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں تحفظ آب کی معاونت کے لئے 47.1 ارب یوآن مختص

چین میں تحفظ آب کی معاونت کے لئے 47.1 ارب یوآن مختص

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کی کاؤنٹی یولی میں دریائے تاریم کے مرکزی دھارے پر ووسی مان پانی کا رخ موڑنے کا مقام دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین نے ملک بھر کے تحفظ آب منصوبوں کی معاونت کے لئے 47.1 ارب یوآن (تقریباً 6.54 ارب امریکی ڈالر) مختص کئے ہیں جن میں سیلاب اور خشک سالی کی روک تھام میں اضافہ بھی شامل ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مجموعی طور پر 22.1 ارب یوآن 200 سے 3 ہزار  مربع کلومیٹر طاس رقبے پر چھوٹے اور درمیانے حجم کے دریاؤں کا انتظام، سیلاب کی روک تھام کے راستوں کی درستگی اور تحفظ آب منصوبوں کی  دیکھ بھال میں مدد کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔

دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی اور زرعی پانی کے تحفظ کے منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 9.8 ارب یوآن مختص کئے جا ئیں گے۔

وزارت کے مطابق تقریباً 15.2 ارب یوآن جھیل اور دریاؤں کے انتظام ، مٹی اور تحفظ آب سمیت دیگر منصوبوں پر خرچ کئے جائیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!