چینی صدر شی جن پھنگ ایک اجلاس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے موجودہ اقتصادی صورتحال ، معاشی کارکردگی کے تجزیے اور جائزے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا۔
جمعہ کو ہونے والے اجلاس کی صدارت سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چینی صدر شی جن پھنگ نے کی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں سال ملکی معیشت بہتر ہوئی ہے، عوام کا بھروسہ مسلسل بڑھا ہے اوراعلیٰ معیار کی ترقی میں ٹھوس پیشرفت ہوئی ہے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ تاہم ملک کی پائیدار معاشی بحالی کی بنیاد کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے اور ملک اس وقت بیرونی جھٹکوں کے بڑھتے ہوئے اثرات کی زد میں ہے۔
اجلاس میں زور دیا گیا کہ بدترین صورتحال سے نمٹنے کے لئے مناسب منصوبہ بندی کے ساتھ تیاری کی جائے اور اقتصادی کارکردگی کو بہتر کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔
