چین کے دارالحکومت بیجنگ کے بیجنگ مغربی ریلوے اسٹیشن پر روزگار میلے میں ملازمت کے متلاشی روزگار فراہم کرنے والوں سے بات چیت کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین نے 2025 کے کالج کے فارغ التحصیل طلباء اور نوجوانوں کے لئے متعدد روزگار دوست اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
وزارت افرادی قوت و سماجی تحفظ، وزارت تعلیم اور وزارت خزانہ کے جمعہ کے روز جاری کردہ مشترکہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کالج کے فارغ التحصیل اور دیگر نوجوان قیمتی افرادی قوت ہیں جن کے ساتھ روزگار میں ہرممکن تعاون کرنا چاہئے۔
مراسلے میں متعدد ذرائع سے روزگار کے مواقع وسیع کرنے پر زور دیا گیا ہے جن میں مارکیٹ پر مبنی ملازمتوں کی تخلیق میں اضافہ اور سرکاری شعبے میں روزگار کا استحکام شامل ہے۔
مراسلےکے مطابق 2025 کے گریجویٹس، اسکول چھوڑنے کے بعد 2 برس تک بے روزگار رہنے والے گریجویٹس یا 16تا24 سال کی عمر کے اندراج شدہ بے روزگار نوجوانوں کو ملازمت فراہم کرنے والے ادارے ایک بار روزگار توسیع سبسڈی کے حقدار ہوں گے۔
یہ پالیسی 31 دسمبر 2025 تک نافذ العمل رہے گی۔
