اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینجدیدیت سے چین کے نجی کاروباری اداروں کی اعلیٰ معیار کی ترقی...

جدیدیت سے چین کے نجی کاروباری اداروں کی اعلیٰ معیار کی ترقی کا فروغ

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں یونی ٹری روبوٹکس کے نمائشی ہال میں ایک یونی ٹری جی1 انسان نما روبوٹ کا گلے ملنے کاانداز-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)شِنہوا نیوز ایجنسی کی میزبانی میں منعقد ہونے والے آل میڈیا ٹاک شو، چین اقتصادی گول میز کی تازہ ترین قسط کے دوران ماہرین اور کاروباری افراد نے کہا کہ چینی نجی کاروباری اداروں نے مختلف شعبوں میں پھیلی مضبوط جدیدیت کی صلاحیتوں کی وجہ سے اعلیٰ معیار کی ترقی کے راستے کا آغاز کیا ہے۔

قومی کمیشن برائے ترقی واصلاحات کے ماتحت نجی معیشت کے ترقیاتی بیورو کی نائب سربراہ لیو من نے کہا کہ نجی کاروباری ادارے اور کاروباری افراد سائنسی، تکنیکی اور صنعتی جدیدیت کے انضمام کو فروغ دینے کی کوششیں تیز کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روایتی صنعتیں مسلسل اعلیٰ درجے کی ذہین اور ماحول دوست ترقی کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی)، روبوٹس، کمرشل ایئرو سپیس اور بائیو میڈیسن جیسی تزویراتی ابھرتی ہوئی صنعتوں کے ساتھ ساتھ ثقافتی صنعت میں بھی جدید کامیابیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ صنعتی روبوٹس اور سروس روبوٹس کی پیداوارمیں 2025 کے پہلے 3 مہینوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں  بالترتیب 26 فیصد اور 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

چائنہ سنٹر فار انٹرنیشنل اکنامک ایکسچینجز کی سینئر ایکسپرٹ ایڈوائزری کمیٹی کے رکن ژو من نے کہا کہ نجی معیشت سائنس اور ٹیکنالوجی کی جدیدیت میں سب سے آگے ہے۔ انہوں نے برقی گاڑیوں، لیتھیئم آئن بیٹریوں اور فوٹو وولٹک مصنوعات جیسی مثالیں پیش کیں- یہ تمام وہ شعبے ہیں جہاں نجی ادارے قائدانہ کردار ادا کرتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!