پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین ملکیتی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف کریک ڈاؤن سخت کرنے...

چین ملکیتی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف کریک ڈاؤن سخت کرنے کے لئے کوشاں

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سٹیٹ کونسل معلوماتی دفتر کے زیراہتمام 2024 میں چین کے ملکیتی حقوق کے فروغ کے حوالے سے پریس کانفرنس کا منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے ملکیتی حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق فوجداری مقدمات پر کریک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کے لئے نئی عدالتی تشریح جاری کی ہے۔

اعلیٰ عوامی عدالت (ایس پی سی) کے نائب سربراہ تاؤ کائی یوآن نے کہا کہ اس تشریح کا مقصدعوام کی ملکیتی حقوق کے مضبوط تحفظ کی بڑھتی ہوئی طلب کو مدنظر رکھنا ہے کیونکہ اس نوعیت کے مجرمانہ جرائم تیزی سے نئی شکلیں اختیار کر رہے ہیں، زیادہ پیچیدہ ہوگئے ہیں اور ٹیکنالوجی کے لحاظ سے زیادہ جدید ہوچکے ہیں۔

اس تشریح میں مجرمانہ جواب دہی کی حد کم کر دی گئی ہے۔ مثال کے طور پر جعلی یا خلاف ورزی پر مبنی اشیاء فروخت کرنے کی صورت میں اس پر کارروائی کے لئے ’غیر قانونی منافع کی نسبتاً بڑی رقم کا معیار ایک لاکھ یوآن (تقریباً 13 ہزار 870امریکی ڈالر) سے کم کر کے 50 ہزار یوآن کر دیا گیا ہے۔

تشریح میں سنگین سماجی نقصان اور واضح بدنیتی پر مبنی جرائم کے خلاف سخت سزائیں بھی شامل کی گئی ہیں۔

اس تشریح میں جرمانے کی زیادہ سے زیادہ حد بھی بڑھاتے ہوئے جرمانے کو غیر قانونی منافع کے ایک سے 5 گنا حصے سے ایک سے 10 گنا حصے تک بڑھا دیا گیا ہے۔

یہ تشریح اعلیٰ عوامی عدالت اور اعلیٰ عوامی استغاثہ نے مشترکہ طور پر جاری کی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2013 سے 2024 کے دوران چین بھر کے استغاثہ دفاتر نے ملکیتی حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق مجموعی طور پر69 ہزار 100 مجرمانہ مقدمات دائر کئے جبکہ عدالتوں نے پہلی سماعت میں ایسے 64 ہزار 600 مقدمات نمٹائے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!