اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی کمرشل سیٹلائٹ کمپنی کے تھائی لینڈ کے ٹیلی کام آپریٹر کے...

چینی کمرشل سیٹلائٹ کمپنی کے تھائی لینڈ کے ٹیلی کام آپریٹر کے ساتھ معاہدے پر دستخط

چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر وین چھانگ میں ہائی نان کمرشل خلائی جہاز لانچ سائٹ سے زمین کے نچلے مدار میں 18 مصنوعی سیاروں کو لے جانے والا لانگ مارچ 8 وائی 6 کیریئر راکٹ روانہ ہورہاہے-(شِنہوا)

شنگھائی(شِنہوا)شنگھائی سپیس سیل ٹیکنالوجیز کمپنی لمیٹڈ نے چین کے خلائی دن کے موقع پر شنگھائی میں منعقدہ ایک تقریب میں تھائی لینڈ کی نیشنل ٹیلی کام پبلک کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ تزویراتی تعاون کے لائحہ عمل کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کئے۔

اس شراکت داری کا مقصد تھائی لینڈ کی ڈیجیٹل معیشت کو تجارتی خلائی پرواز اور زمین کے نچلے مدار میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کے ذریعے آگے بڑھانا ہے۔

تھائی لینڈ کی سرکاری ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ملک کے دور دراز علاقوں میں سیٹلائٹ رابطے کو بہتر بنانے کے لئے اسپیس سیل جھرمٹ کا فائدہ اٹھائے گی۔ یہ شراکت داری سیٹلائٹ انٹرنیٹ کو عمودی صنعتوں کے ساتھ ضم کرکے نئے کاروباری ماڈلز بھی تلاش کرے گی۔

شنگھائی سپیس سیل ٹیکنالوجیز کمپنی لمیٹڈ کے ذریعہ تیار کردہ سپیس سیل جھرمٹ باضابطہ نیٹ ورکنگ مرحلے میں داخل ہونے والا چین کا پہلا بڑا سیٹلائٹ کا مجموعہ ہے۔

کمپنی کے سینئر نائب صدر لو بین نے کہا کہ سیٹلائٹ انٹرنیٹ پہاڑوں، ریگستانوں اور سمندروں جیسے دور دراز علاقوں میں قابل اعتماد انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کرتا ہے، جہاں زمینی کوریج دستیاب نہیں یا غیر مستحکم ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!