اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا ماتحت عدالتوں میں سائلین کو مکمل سہولیات...

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا ماتحت عدالتوں میں سائلین کو مکمل سہولیات فراہمی کا حکم

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں سائلین کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم سائلین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے تاریخی اقدامات کررہی ہیں، موسم میں تبدیلی یعنی گرمی کے موسم میں شدت آتے ہی دور دراز سے آنیوالے سائلین کو عدالتوں میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو اس حوالے سے چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے احکامات جاری کردیئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے سیشن ججز کو مراسلے کے ذریعے احکامات جاری کیے ہیں کہ کوئی سائل زمین پر بیٹھا نظر نہ آئے، انصاف کے حصول کے لیے عدالتوں میں آنیوالے سائلین کے بیٹھنے کے لیے بینچز کا خصوصی انتظام کیا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ سائلین کے لیے پینے کے ٹھنڈے اور صاف پانی کا فوری بندوبست کیا جائے جبکہ سائلین کے لیے پنکھوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے۔

علاوہ ازیں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے پنجاب بھر کے سیشن ججز سے اس حوالے سے فوری عمل درآمد رپورٹ بھی طلب کر لی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!