پی ایس ایل 10 کا سولہواں میچ (آج)ہفتہ کو ہو گا،یہ میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین قذافی کرکٹ سٹیڈیم،لاہور میں کھیلا جائے گا۔ میچ رات 8 بجے شروع ہو گا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ لاہور قلندرز کو مایہ ناز فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی لیڈ کر رہے ہیں اور دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں فخر زمان،حارث رئوف،ثام بلنگز،ٹام کیوران ،کوسل پریرا،ڈیرل مچل ،آصف علی اورسکندررضا شامل ہیں۔
لاہور قلندرز کی ٹیم 4پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے ۔ ملتان سلطانز کی ٹیم مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی زیر قیادت میدان میں اترے گی، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں مائیکل بریسویل،ڈیوڈ ویلے،شائی ہوپ،کرس جارڈن،محمد حسنین،اوسامہ میر،عثمان خان،افتخار احمد اور کامران غلام شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 18 مئی کو قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلا جائے گا۔
