چین کے دارالحکومت بیجنگ کےعظیم عوامی ہال میں شی تائی فینگ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 14ویں قومی کمیٹی کے تیسرے سیشن کے افتتاحی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارےچینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 14ویں قومی کمیٹی کے تیسرے سیشن میں جمع کرائی گئی تجاویز پر غور کرنے کے لئے بیجنگ میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔
سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے نائب چئیر پرسن شی تائی فینگ نے منگل کے روز ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سی پی پی سی سی نے تجاویز کو نمٹانے کا نظام بہتر بنایا ہے جس سے تجاویز کی جانچ پڑتال کے معیار اور کارکردگی میں مزید بہتری آئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عوامی جذبات کی عکاسی اور باخبر فیصلہ سازی میں تجاویز کے اہم کردار کو مئوثر طریقے سے اجاگر کیا گیا ہے۔
انہوں نے تجاویز کے تجزیے اور تحقیق میں اضافے، مثبت رائے کو فعال طریقے سے شامل کرنے اور سائنسی طور پر جوابی اقدامات تیار کرنے سے متعلق کوششوں پر بھی زور دیا،اس کا مقصد تجاویز کو مئوثر انداز سے نمٹانے اور مسائل کے حل میں مضبوط تعلق قائم کرنا ہے۔
شی کا مزید کہنا تھا کہ اس کا مقصد تجاویز کی اعلیٰ معیار کی جانچ پڑتال کو استعمال کرتے ہوئے اعلیٰ معیار کی ترقی میں معاونت کرنا، جامع اصلاحات کو گہرا کرنےاور چینی جدیدیت میں پیشرفت کےلئے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تجاویز سے بہتر انداز سے فائدہ اٹھانا ہے۔
