اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلامریکی یکطرفہ پالیسی عالمی تجارت کے لئے سنگین مسائل پیدا کررہی ہے،...

امریکی یکطرفہ پالیسی عالمی تجارت کے لئے سنگین مسائل پیدا کررہی ہے، کاروباری ماہر

اٹلی کے شہر میلان میں تیسری چائنہ عالمی سپلائی چین نمائش (سی آئی ایس سی ای) کے روڈ شو میں اٹلی چائنہ کونسل فاؤنڈیشن کے چیئرمین  ماریو بوسیلی خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

میلان (شِنہوا)امریکہ کی یکطرفہ پالیسی عالمی تجارت اور اقتصادی استحکام کے لئے  ایک سنگین خطرہ بن چکی ہے۔

اٹلی چائنہ کونسل فاؤنڈیشن کے چیئرمین ماریو بوسیلی نےشِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں امریکہ کی حالیہ ٹیکس پالیسیوں کی زبردست مخالفت کرتے ہوئے اسے "ہر اعتبار سے ایک سنگین غلطی” قرار دیا۔

انہوں نے زور دیا کہ آج کے اقتصادی ماحول میں دنیا بھر کے کاروبار کو ترقی کے لئے ایک مستحکم اور  پیشگوئی کے قابل ماحول درکار ہے۔

انہوں نے کہاکہ کمپنیوں کے لئے ناپسندیدہ ترین چیز غیر یقینی صورتحال ہے اور آج امریکہ کی خارجہ اور اقتصادی پالیسی کا سب سے تشویشناک پہلو یہ ہے کہ اس سے متعلق کسی قسم کی کوئی پیشگوئی نہیں کی جاسکتی، یہ چیز عالمی اقتصادی مکالمے اور سیاسی اعتماد کو کمزور کرتی ہے۔

بوسیلی نے امید ظاہر کی کہ جغرافیائی سیاسی کشیدگیاں آخر کار کم ہوں گی جس میں "جنگی معیشت” کم اور "امن معیشت” زیادہ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اقتصادی اسلحہ کی دوڑ کے خلاف ہیں، عالمی معیشت کو تصادم اور مقابلہ نہیں بلکہ استحکام و ترقی درکار ہے۔

اپنے 80 برس سے زائد زندگی کے تجربات کا ذکر کرتے ہوئے بوسیلی نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی اتنی گہری عالمی تبدیلی کا مشاہدہ نہیں کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!