امریکہ ،واشنگٹن ڈی سی کے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یونان کے یوم آزادی پر منعقدہ ایک تقریب میں شریک ہیں۔ (شِنہوا)
واشنگٹن(شِنہوا)امریکی تجارتی شراکت داروں پر جوابی ٹیکس عائد کرنے کی2 اپریل کی ڈیڈ لائن قریب آرہی ہے جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ وہ کئی ممالک کو ٹیکس پر چھوٹ دے سکتے ہیں۔
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وہ کئی ممالک کو چھوٹ دے سکتے ہیں لیکن یہ جوابی اقدام ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ یورپی یونین (ای یو) نے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ معاہدے کے تحت کاروں پر ٹیکس کو 2.5 فیصد تک کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ آمدہ چند دنوں میں گاڑیوں، کاروں اور کچھ اقسام کی تعمیراتی لکڑی اور چپس پر اضافی ٹیکس کا اعلان کریں گے ۔
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ بیشتر امور میں 2 اپریل ایک بڑا دن ہوگا، وہ جوابی دن ہوگا اور ہم کچھ پیسے واپس لائیں گے جو ہم سے چھینے گئے ہیں۔
قبل ازیں ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ وہ وینزویلا سے تیل یا گیس خریدنے والے کسی بھی ملک پر 25 فیصد محصول عائد کریں گے ۔ انہوں نے لاطینی امریکی ملک پر "ہزاروں مجرموں” کو امریکہ بھیجنے کا الزام عائد کیا۔
ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا 25 فیصد ٹیکس موجودہ ٹیکس کے علاوہ ہوگا تو ٹرمپ کا جواب تھا ا "ہاں”۔
