چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین حقیقی کثیر جہتی تعاون پر عمل پیرا ہونے، اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے تحفظ اور مشترکہ فائدے پر مبنی عالمی نظم و نسق کے فروغ کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین حقیقی کثیر جہتی تعاون پر عمل پیرا ہونے، اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے تحفظ اور بھرپور مشاورت، مشترکہ شراکت داری اور مشترکہ فائدے پر مبنی عالمی نظم و نسق کے فروغ کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
وانگ یی نے کہا کہ اس سال فسطائیت کے خلاف عالمی جنگ کی فتح اور اقوام متحدہ کے قیام کی 80ویں سالگرہ ہے۔وانگ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو توقع ہے کہ تمام ممالک یکجہتی اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں گے تاکہ جو صحیح ہے اس کی پاسداری کریں، انصاف اور برابری کا تحفظ کریں، عالمی امن اور استحکام کو برقرار رکھیں اور عالمی ترقی و خوشحالی کو فروغ دیں۔
وانگ یی نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کا بانی رکن اور اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا مستقل رکن ہونے کے ناطے کثیر جہتی تعاون پر عمل پیرا ہونے، اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے تحفظ اور بھرپور مشاورت، مشترکہ شراکت داری اور مشترکہ فائدے پر مبنی عالمی نظم و نسق کے فروغ کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
سمپوزیم میں تقریباً 50 ممالک،بین الاقوامی تنظیموں اور چین کی علاقائی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے نمائندوں، اقوام متحدہ کے حکام، متعلقہ محکموں کے نمائندوں، ماہرین اور سکالرز سمیت 100 سے زائد افراد نے شرکت کی۔
