چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود مختار علاقے کے شہر ہامی میں ایک فوٹو وولٹک بجلی گھر کا منظر۔(شِنہوا)
ارمچی (شِنہوا) علاقائی بجلی تجارتی مرکز کے مطابق چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختارعلاقے میں رواں سال پیر تک ماحول دوست بجلی کی تجارت میں گزشتہ برس کی نسبت 74.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
رواں سال مجموعی تجارتی حجم 5.26 ارب کلو واٹ آور تک پہنچ گیا ہے جو 2024 کے تخمینے سے 8 ماہ قبل ہی 5 ارب کلو واٹ آور کی حد تک پہنچ گیا ہے۔
ماحول دوست بجلی میں پیداوار کے دوران صفر یا صفر کے قریب کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج ہوتا ہے، یہ کمپنیوں کو کاربن کے خاتمے اور صنعتی تبدیلی میں معاونت کرنے میں اہم کردارادا کرتا ہے۔
ہوا اور شمسی وسائل سے مالا مال سنکیانگ میں قابل تجدید توانائی کی گنجائش 10 کروڑ کلوواٹ سے زائد ہوچکی ہے ۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چین 2030 تک کاربن کے اخراج میں کمی اور 2060 تک اس کے مکمل خاتمے کے اپنے دوہرے اہداف کو آگے بڑھا رہا ہے۔
