اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو ادائیگیوں سے...

چین میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو ادائیگیوں سے متعلق نئے ضابطے جاری

چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر بن ژو کی کمپنی میں خواتین محنت کش مصنوعات ترتیب سے رکھ رہی ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے ریاستی کونسل کے ایک حکم نامے پر دستخط کردیئے ہیں جس کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کو بروقت ادائیگیاں یقینی بنانے سے متعلق قواعد و ضوابط پر نظرثانی کی گئی ہے۔

2020  میں جاری کردہ گزشتہ قواعد و ضوابط میں جو اہم ترامیم کی گئی ہیں، ان میں کام کی ذمہ داریوں کی تفصیل، ادائیگیوں کےحتمی وقت کے واضح تعین کی ضرورت ، نگرانی میں بہتری اور غیر قانونی کاموں پر سزاؤں میں اضافہ شامل ہے۔

نئے قواعد و ضوابط میں ایس ایم ایز کو بروقت ادائیگیاں یقینی بنانے کے لئے مرکزی اور مقامی سطح پر متعلقہ محکموں کی ذمہ داریوں کو بھی واضح کیا گیا ہے۔ یہ ضابطے یکم جون سے لاگو ہوں گے۔

قواعد و ضوابط میں خصوصی طور پر بڑے پیمانے پر کاروباری اداروں کو سامان، منصوبوں یا خدمات کی فراہمی کے 60 دنوں کے اندر ادائیگیوں کا پابند کیا گیا ہے۔

نئے قواعد و ضوابط میں ایس ایم ایز کو بروقت ادائیگیاں یقینی بنانے کے لئے شکایات کی نگرانی اور تصفیے کو بھی بہتر بنایا گیا ہے جبکہ غیر قانونی کاموں پر سزا میں اضافہ کیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!