چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے شہر چھوجنگ میں وانگ چھنگ چھون بزرگ افراد کے اپارٹمنٹ کے احاطے کے ایک کمرے میں پیانو بجارہی ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیر برائے شہری امور تانگ چھنگ پے نے کہا ہے کہ چین ملک کی بڑی عمر رسیدہ آبادی سے متعلق معاشی سرگرمیوں یعنی "چاندی کی معیشت” کا معیار اور صلاحت بڑھانے سے متعلق اپنی کوششوں کو دوگنا کرے گا۔
تانگ نے اتوار سے پیر تک منعقدہ چائنہ ترقیاتی فورم 2025 میں اپنی تقریر میں کہا کہ ان کوششوں کا مقصد معاشی ترقی اور لوگوں کے ذریعہ معاش میں بہتری کے امتزاج کے ساتھ ایک مثبت گردش پیدا کرنا ہے۔
تانگ نے کہا کہ یہ ایک اہم وقت ہے جس میں 2025 سے 2035 تک 10 سال کے عرصے میں چین میں عمررسیدہ آبادی میں اضافے کے چیلنج سے فعال انداز سے نمٹا جاسکتا ہے۔
انہوں نے بزرگوں کی نگہداشت صنعت اور ثقافت، سیاحت، صحت، کھیلوں اور گھریلو خدمات جیسی صنعتوں کی مربوط ترقی کو فروغ دینے، بزرگوں کی نگہداشت خدمات کے دائرہ کار اور منظرنامے کو وسیع کرنے اور دیگر کوششوں کے ساتھ ساتھ گھروں کی تزئین و آرائش کے منصوبوں میں پیشرفت کی کوششوں کا خاکہ پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ عوامی مقامات اور ای کامرس پلیٹ فارمز کو زیادہ بزرگ دوست بنانے ، بزرگوں کے لئے متعلقہ مصنوعات اور خدمات کے معیار اور نگرانی میں پیشرفت اور "چاندی کی معیشت” کی ترقی سے متعلق تحقیق اور پالیسی تعاون کے فروغ کی کوششیں بھی کی جائیں گی۔
