اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینملٹی نیشنل کمپنیوں کے سی ای اوز کی کاروباری مواقع کی تلاش...

ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سی ای اوز کی کاروباری مواقع کی تلاش کے لئے چین آمد

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ چائنہ ڈویلپمنٹ فورم میں شرکاء چائے کے وقفے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کے ساتھ تعاون کے نئے مواقع کی تلاش کے لئے سیمنز، ایپل، سام سنگ اور فائزر سمیت تقریباً 80 ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سربراہان چین آئے ہیں۔

بین الاقوامی کارپوریٹ رہنماؤں نے 23 سے 24 مارچ تک بیجنگ میں ہونے والے چائنہ ڈویلپمنٹ فورم 2025 میں شرکت کی۔ چین کی ریاستی کونسل کے ڈویلپمنٹ ریسرچ سنٹر کی میزبانی میں ہونے والا سالانہ فورم چینی حکومت، عالمی کاروباروں، تعلیمی اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے لئے مکالمے کا اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے۔

چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے فورم کی افتتاحی تقریب سے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ چین کھلے بازوؤں سے دنیا بھر کی کاروباری کمپنیوں کا خیر مقدم کرتا رہے گا۔ چین کاروباروں کے خدشات فعال انداز میں دور کرے گا اور غیر ملکی امداد کی حامل کاروباری کمپنیوں کو چینی منڈی میں گہرے انضمام میں تعاون کرتا رہے گا۔

فورم سے قبل بڑی برطانوی ادویات ساز کمپنی آسٹرازینیکا نے جمعہ کو اگلے 5 سال میں بیجنگ میں 2.5 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا معاہدہ کیا۔ یہ حالیہ برسوں میں بیجنگ کے ادویات سازی کے شعبے میں سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔

بی ایم ڈبلیو اے جی کے بورڈ آف مینجمنٹ کے چیئرمین اولیور زپسے نے چینی وزیر تجارت وانگ وین تاؤ کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ کمپنی چین میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے پرعزم ہے اور مقامی پیداوارکے ساتھ ساتھ تحقیق اور ترقی کو بھی تیز کر رہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!