چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر بوآؤ میں بوآؤ فورم برائے ایشیا (بی ایف اے) انٹرنیشنل کانفرنس مرکز کا منظر ۔(شِنہوا)
بوآؤ، ہائی نان (شِنہوا) ایشیا کی حقیقی جی ڈی پی کی شرح نمو 2025 کے دوران 4.5 فیصد رہنے کی توقع ہے جو 2024 میں 4.4 فیصد سے زائد ہے۔
بوآؤ فورم برائے ایشیا کی "ایشیائی اقتصادی منظرنامہ اور انضمام میں پیشرفت” کے عنوان سے منگل کو جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق عالمی اقتصادی غیر یقینی صورتحال میں اضافے کے باوجود ایشیا عالمی معیشت کے لئے ایک اہم ترقیاتی انجن کی حیثیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قوت خرید کے اعتبار سے ایشیا کی جی ڈی پی کا تناسب 2024 میں عالمی مجموعہ کا 48.1 فیصد تھا جو 2025 میں بڑھ کر 48.6 فیصد ہونے کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایشیا میں روزگار اور آمدنی کی مجموعی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور 2025 میں بے روزگاری کی شرح 4.39 فیصد رہنے کی توقع ہے جو عالمی شرح 4.96 فیصد کے مقابلے میں کم ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link