چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ میں واقع ایک بزرگ نگہداشت مرکز میں عمررسیدہ افراد جسمانی ورزش کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا)چین کے اعلیٰ ترین استغاثہ نے کہا ہے کہ چین کے استغاثہ حکام نے مفاد عامہ کی درخواستوں میں معمر ، معذور ا اور دیگر کمزور طبقات کے افراد کا تحفظ مستحکم کرنے پر کام کیا ہے۔
اعلیٰ عوامی استغاثہ (ایس پی پی) نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 2024 کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران ملک بھر کے استغاثہ اداروں نے عمر رسیدہ ، معذور ، خواتین، مہاجرین اور نئی قسم کے محنت کشوں کے تحفظ سے متعلق 3 ہزار 318 مقدمات نمٹائے۔
ایس پی پی کا کہنا ہے کہ استغاثہ نے کچھ اہم سماجی مسائل اور اہم شعبوں کو نشانہ بنایا ہے جو خواتین سے ملازمت میں امتیازی سلوک ، بزرگ نگہداشت کے غیر اجازت یافتہ ادارے اور معذور افراد کے روزگار تحفظ فنڈز میں مسائل جیسے عوامی مفادات کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
ایس پی پی کے مطابق کمزور طبقات کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کو چین میں مفاد عامہ کی قانونی چارہ جوئی میں نمایاں مقام حاصل رہا گزشتہ برس جنوری سے نومبر کے دوران ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد مفاد عامہ کی درخواستوں کو نمٹایا گیا۔
ایس پی پی نے مزید کہا کہ مفاد عامہ سے متعلق امور نمٹنے کے دوران، استغاثہ حکام نے ماحولیاتی تحفظ، ادویات اور خوراک کی حفاظت، ذاتی معلومات کے تحفظ اور ٹیلی مواصلات دھوکہ دہی سمیت لوگوں کے اہم خدشات سے متعلق مسائل کو ترجیح دی۔
ایس پی پی کے مطابق گزشتہ برس کے ابتدائی 11 ماہ میں ماحولیاتی اور وسائل کے تحفظ کے 55 ہزار مقدمات کو نمٹایا گیا جبکہ ادویات و خوراک تحفظ سے متعلق 23 ہزار مقدمات اور ذاتی معلومات کے تحفظ سے متعلق 4 ہزار 848 مقدمات نمٹائے گئے۔
