اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین برطانوی کار سازوں کے لئے کلیدی مارکیٹ ہے، رہنما، کارسازی صنعت

چین برطانوی کار سازوں کے لئے کلیدی مارکیٹ ہے، رہنما، کارسازی صنعت

معروف برطانوی آٹو موٹیو تجارتی تنظیم، سوسائٹی آف موٹر مینوفیکچررز اینڈ ٹریڈرز (ایس ایم ایم ٹی)کے مطابق، 2024 میں برطانیہ کی گاڑیوں کی پیداوار اور برآمدات دونوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

سوسائٹی آف موٹر مینوفیکچررز اینڈ ٹریڈرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نےشِنہوا کو ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ چین برطانوی کار سازوں،خصوصاً اس کے اعلیٰ معیار کے برانڈز کے لئے ایک اہم مارکیٹ ہے۔

ساؤنڈ بائٹ(انگریزی): مائیک ہاؤس، چیف ایگزیکٹو آفیسر، سوسائٹی آف موٹر مینوفیکچررز اینڈ ٹریڈرز (ایس ایم ایم ٹی)

’’اگرچہ مجموعی طور پر برآمدات میں کمی آئی ہے، لیکن چین، دنیا کی سب سے بڑی آٹوموٹیو مارکیٹ ہونے کے ناطے، اب بھی برطانیہ کی پیداوار کے لیے ایک اہم منڈی ہے۔چین ہمارے اعلیٰ معیار کے لگژری برانڈز، خاص طور پر فور ڈور گاڑیوں کے لیے ایک بڑی مارکیٹ رکھتا ہے۔ برآمدی منڈی کے لحاظ سے ’فور ڈور ماڈلز ‘ایک ایسا شعبہ ہے جہاں ہم مزید ترقی کی توقع کر سکتے ہیں، کیونکہ یہ گاڑیاں زیادہ تر صاحبِ ثروت افراد خریدتے ہیں اور چین میں یہ طبقہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

چین نہ صرف برطانیہ میں سرمایہ کاری کر رہا ہے بلکہ ہماری بہت سی مصنوعات کے لیے ایک اہم خریدار بھی ہے۔ مزید برآں، چین دنیا کی سب سے بڑی منڈیوں میں سے ایک ہے اور اس کے پاس بیٹریوں میں استعمال ہونے والے خام مال اور پروسیس شدہ مواد کی بھی بڑی مقدار موجود ہے۔اسی لیے آزادانہ اور منصفانہ تجارت پر مبنی مضبوط تجارتی تعلقات کا قیام نہایت ضروری ہے۔ میرا ماننا ہے کہ ان اصولوں کی بنیاد پر ہم مستقبل میں برطانیہ اور چین کے درمیان تجارتی روابط میں مزید ترقی دیکھ سکتے ہیں۔

لندن سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!