اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسینیگال میں چینی میڈیکل ٹیم کی مفت طبی سہولیات کی فراہمی

سینیگال میں چینی میڈیکل ٹیم کی مفت طبی سہولیات کی فراہمی

چین کی 20ویں میڈیکل ٹیم کے ارکان نے پیر سے جمعرات تک سینیگال کے شمالی اور وسطی علاقوں میں عوام کو مفت موبائل طبی سہولیات فراہم کی ہیں۔

یہ ٹیم اندرونی امراض، سرجری، اطفال اور امراض چشم کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل تھی۔ طبی ماہرین نے شمالی سینیگال کے لوگا ریجن میں لنگوئر اور دہرہ کے اسپتالوں کے ساتھ ساتھ، وسطی علاقے دیوربل کے ٹوبہ میں طبی لیکچرز دیے اور طبی سامان بھی عطیہ کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ1(چینی): یانگ یگوؤ، سربراہ، 20ویں چینی میڈیکل ٹیم 

’’مفت میڈیکل کیمپ کے دوران ہم نے روزانہ 400 سے زائد افراد کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے آٹھ خصوصی شعبے قائم کیے۔ اس کے علاوہ، ابتدائی طبی امداد اور صحت کی تعلیم کے لیکچرز کے ذریعے ہم نے لوگوں کو صحت کی دیکھ بھال کے ساتھ ایک نئی امید بھی دی۔اس کے علاوہ صحت کی دیکھ بال اور  امید فراہم کرنے کے لئے ہم نے ابتدائی طبی امداد اور صحت کے حوالے سےتعلیمی لیکچرز کا اہتمام بھی کیا تھا۔‘‘

مجموعی طور پر، 1,411 افراد نے ان طبی سہولیات اور ہنگامی صحت سے متعلق آگاہی سیشنز سے استفادہ کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ2(فرانسیسی): امادو لامین سی، مقامی مریض

’’میں نے چینی ماہرین سے حجامہ کے حوالے سے طبی مشاورت کی، جس میں جلد پر گرم کپ رکھا جاتا ہے۔ سینیگال، خاص طور پر لنگوئر میں، لوگ اس طریقہ علاج سے زیادہ واقف نہیں ہیں۔ چینی ٹیم کے ذریعے ہمیں اس کے بارے میں سیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملا۔‘‘

چین کی میڈیکل ٹیمیں گزشتہ پانچ دہائیوں سے سینیگال کے صحت کے نظام میں بہتری کے لیے کردار ادا کر رہی ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان مستحکم  دوستی کی ایک روشن مثال ہے۔

اب تک چین سینیگال میں 312 ارکان پر مشتمل 20 میڈیکل ٹیمیں بھیج چکا ہے، جو 35 لاکھ سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔ ان اقدامات کو سینیگال کے عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

چین نے پہلی میڈیکل ٹیم 1975 میں مشرقی صوبے فوجیان سے سینیگال بھیجی تھی، جس کے بعد سے یہ تعاون مسلسل جاری ہے۔

ڈاکار سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!