چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ کے ضلع بے بے کے قصبے تیان فو کا فضائی منظر-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چین غربت کے خاتمے میں کامیابیوں کو مستحکم کرنے، توسیع دینے اور اسے دیہی احیا کے ساتھ منسلک کرنے کے لئے مقررہ 5 سالہ عبوری دور کے خاتمے کے بعد اپنی معاونتی پالیسیاں کم نہیں کرے گا۔
ایک عہدیدار کے مطابق ملک کم آمدنی والے شہریوں اور پسماندہ علاقوں کے لئے معاونتی پالیسیوں کو بہتر بنائے گا۔
مالیاتی اور معاشی امور کی مرکزی کمیٹی کے دفتر کے ایگزیکٹو ڈپٹی ڈائریکٹر ہان وین شیو نے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑے پیمانے پر ہونے والی خرابیوں یا دوبارہ غربت میں واپسی کو روکنے کے لئے نچلی سطح کی حفاظت صرف 2025 میں کرنے کا کام نہیں جو عبوری عرصے کا آخری سال تھا۔ ہان نے کہا کہ عبوری عرصے کے بعد بھی نچلی بنیادوں کو مسلسل اور مستقل برقرار رکھنا چاہئے۔
اس سال چین کی مرکزی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے پہلے پالیسی بیان ’’نمبر 1 مرکزی دستاویز‘‘ میں خرابی یا دوبارہ غربت میں اضافے کو روکنے کے لئے نظام کے قیام کے لئے تعاون پر زور دیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ کم آمدنی والے شہریوں اور دیہی پسماندہ علاقوں کے لئے درجہ بند معاونتی نظام تیار کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
ہان نے کہا چین 5 سالہ عبوری عرصے کی جامع تشخیص کر رہا ہے۔ اس تشخیص کے نتائج کی بنیاد پر معاونتی پالیسیوں کی درجہ بندی کی جائے گی، انہیں مربوط اور بہتر بنایا جائے گا۔
