اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے جنوب میں نئے جوہری بجلی گھر کی تعمیر شروع

چین کے جنوب میں نئے جوہری بجلی گھر کی تعمیر شروع

چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان کے شہر ژانگ ژو میں زیرتعمیر ژانگ ژو جوہری توانائی منصوبے کا ایک منظر۔(شِنہوا)

شین زین(شِنہوا)چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر لوفینگ میں ایک نئے ری ایکٹر کی تعمیر شروع ہوگئی ہے جو ایک جوہری توانائی منصوبے کا حصہ ہے۔

چائنہ جنرل نیوکلیئر پاور گروپ (سی جی این) کے مطابق تیسری نسل کے پریشرڈ واٹر ری ایکٹر ڈیزائن کپ 1000 کو اپناتے ہوئے ری ایکٹر نمبر 1 کی تعمیر میں ماڈیولر تعمیرات، ڈیجیٹل بلڈنگ ٹیکنالوجیز اور خودکار ویلڈنگ شامل ہوں گی تاکہ حفاظتی اور معاشی صلاحیت میں اضافہ کیا جاسکے۔

اس منصوبے میں مجموعی طور پر 6 ری ایکٹرز کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ ری ایکٹرز نمبر 5 اور 6 کا تعمیراتی کام بالترتیب 2022 اور 2023 میں شروع ہوا تھا۔ جس میں مقامی طور پر ڈیزائن کردہ تیسری نسل کی ہوالونگ 1 جوہری ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا تھا۔

چائنہ جنرل نیوکلیئر پاور گروپ کا کہنا ہے کہ تمام 6 ری ایکٹرز کے مکمل طور پر فعال ہوجانے کے بعد اس منصوبے سے سالانہ تقریباً 52 ارب کلو واٹ آور بجلی پیدا ہونے کی توقع ہے۔ یہ پیداوار ایک کروڑ 57 لاکھ 70 ہزار ٹن معیاری کوئلے بچت اور سالانہ 4 کروڑ 26 لاکھ 90 ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج کم کرے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!