اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں کافی کے لئے مشہور صوبے کی کافی برآمدات میں 2024...

چین میں کافی کے لئے مشہور صوبے کی کافی برآمدات میں 2024 کے دوران 358 فیصد اضافہ

چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے شہر پوآئر کے مینگ لیان کی دائی ۔لاہو۔ وا خود مختارکاؤنٹی میں کافی کے باغ میں خواتین  تازہ کافی چن رہی ہیں۔(شِنہوا)

کونمنگ(شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان نے 2024 کے دوران 32 ہزار 500 ٹن کافی برآمد کی جو گزشتہ برس کی نسبت 358 فیصد اضافہ ہے۔

یون نان کے صدرمقام کونمنگ کے کسٹمز کے مطابق کافی ہالینڈ ، جرمنی، امریکہ اور ویتنام سمیت 29 ممالک اور خطوں کو برآمد کی گئی۔

کونمنگ کسٹمز نے یون نان کی کافی برآمدات کو فروغ دینے کے لئے معائنہ، نمونے جمع کرنے اور قرنطینہ کا طریقہ کار ہموار کیا جبکہ کافی برآمد کرنے والے کاروباری اداروں کو بہتر خدمات مہیا کیں۔

صوبائی محکمہ زراعت و دیہی امور کے اعداد و شمار کے مطابق 2023 کے دوران یون نان میں کافی کا زیرکاشت رقبہ تقریباً 80 ہزار ہیکٹر تک پہنچ چکا تھا جس سے ایک لاکھ 46 ہزار ٹن کافی کی پھلیاں پیدا ہوئیں۔

یون نان میں کافی کی کاشت کی تاریخ 130 برس سے زائد پرانی ہے۔ یون نان کو چین کی کافی صنعت پر غلبہ حاصل ہے جو ملک کی کافی کی مجموعی پیداوار میں 98 فیصد حصہ ڈالتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!