چین کے دارالحکومت بیجنگ کے بیجنگ آن ژین ہسپتال میں ژو روئی(پیچھے) او سی ٹی سازوسامان استعمال کرنے والے ڈاکٹرز کامشاہدہ کر رہی ہے-(شِنہوا)
سڈنی(شِنہوا) نئی شائع ہونے والی آسٹریلین تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کس طرح دل کے امراض میں عمر سے متعلق تبدیلیاں دماغی نیٹ ورک متاثر کرتی ہیں۔
یونیورسٹی آف میلبورن میں شائع ہونے والی تحقیق میں عمر بھر کے دوران دماغ اور دل کے نظاموں کے تعامل کے بارے میں معلوم کرنے کے لئے جدید تصویری تکنیکس کا استعمال کیا گیا۔
تحقیق کے شریک مصنف اور یونیورسٹی آف میلبورن میں نفسیات اور بائیو میڈیکل انجینئرنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے نیورو سائنس ماہر انڈریو زیلیسکی نے کہا کہ نتائج خراب قلبی صحت کو دماغ سے متعلق امراض کے خطرے کے عنصر کے طور پر نمایاں کرتے ہیں۔
پریس ریلیز میں انڈریو زیلیسکی نے کہا کہ عام افراد کے لئے ہماری تحقیق کا جائزہ بتاتا ہے کہ قلبی ورزش دل کے مرض اور اعصابی انحطاطی بیماریوں کا خطرہ کم کر سکتی ہیں۔ اس میں ذہنی مرض، پارکنسن،موٹر نیورون امراض اور دیگر کم عام بیماریاں شامل ہیں جو ایک دوسرے سے منسلک ہوسکتی ہیں۔
محقق ٹیم نے قلبی نظام کی عمر ڈھلنے کے ساتھ متاثر ہونے والے دماغ کے مخصوص حصوں کی نشاندہی کے لئے 46 سے 80 سال تک کی عمر کے تقریباً 3 ہزار صحت مند شرکاءکے کئی اعضاء کا تصویری جائزہ لیا۔
ٹیم پرامید ہے کہ نتائج مستقبل میں طبی طریقہ کار اور علاج کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link