اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین اور ایتھوپیا کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون گہرا ہورہا ہے،...

چین اور ایتھوپیا کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون گہرا ہورہا ہے، حکام

ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں ہونے والے ایتھوپیا-چین معاشی اور تجارتی فورم کا منظر-(شِنہوا)

ادیس ابابا(شِنہوا)چین اور ایتھوپیا کے درمیان گزشتہ دہائیوں سے کامیاب دو طرفہ تعلقات قائم ہیں جو مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون پر مبنی ہیں۔

ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں 16 سے 20 جولائی تک ہونے والے چائنہ انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو سے قبل ایتھوپیا۔چین معاشی اور تجارتی فورم کا انعقاد ہوا۔ ایتھوپیا کی وزارت خارجہ امور کے مشرق وسطیٰ،ایشیا اور بحرالکاہل کے امور کے ڈائریکٹر جنرل نیگوس کیبد نے فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دہائیوں میں ایتھوپیا اور چین نے کئی شعبوں میں تعاون کو مضبوط کیا ہے۔اس سے ایتھوپیا بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو(بی آر آئی) اختیار کرنے والے اولین افریقی ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔

کیبد نے کہا کہ ایتھوپیا اقتصادی تبدیلی سے گزر رہا ہے جس سے کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع کھل رہے ہیں۔چین کے ساتھ ہماری سدا بہار تزویراتی شراکت داری اہم معاشی صلاحیت کو کھولنے میں اہم رہی ہے اور ہم اہم معاشی شعبوں میں تعاون گہرا بنانے کے خواہاں ہیں۔

ایتھوپیا میں چین کے سفیر چھن ہائی نے کہا کہ برکس نظام میں ایتھوپیا کی رکنیت نے ملک کی معاشی ترقی کو نئی قوت بخشی ہے اور چین۔ایتھوپیا تعاون کی نئی راہیں کھلی ہیں۔

چھن نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور ایتھوپیا کے درمیان معاشی اور تجارتی تعاون بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور چین۔افریقہ تعاون فورم کے فریم ورک کے تحت مزید وسیع اور گہرا ہوا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!