اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینٹک ٹاک 6 ارب امریکی ڈالر سالانہ ان۔ ایپ خریداری آمدن کرنے...

ٹک ٹاک 6 ارب امریکی ڈالر سالانہ ان۔ ایپ خریداری آمدن کرنے والی پہلی ایپ بن گئی

امریکی ریاست ورجینیا کے شہر آرلنگٹن میں ٹک ٹاک موبائل ایپ کے دوبارہ کھلنے پر گزشتہ ماہ لی گئی تصویر ۔(شِنہوا)

سان فرانسسکو(شِنہوا)ٹک ٹاک اپنے چینی ہم منصب ڈوین کے ساتھ مل کر پہلی نان گیمنگ ایپ بن گئی ہے جس کی سالانہ ان۔ایپ خریداری (آئی اے پی) آمدن 6 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔

ایپ انٹیلی جنس فرم سینسر ٹاور کی ایک رپورٹ کے مطابق صرف 2024 کی چوتھی سہ ماہی میں ٹک ٹاک نے مجموعی آئی اے پی آمدن میں 1.9 ارب ڈالر حاصل کئے۔

سالانہ 6 ارب ڈالر آئی اے پی آمدن کے ساتھ  ٹک ٹاک کی آمدنی کسی بھی دوسری ایپ یا گیم سے دوگنا سے زیادہ رہی۔ دوسرے نمبر پر آنے والی مقبول موبائل گیم مناپلی گو نے اسی عرصے میں 2.6 ارب ڈالر کی آمدن کی۔

ٹک ٹاک کی سالانہ آمدنی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا جو 2023 کے 4.4 ارب ڈالر کے مقابلے میں بڑھ گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس پلیٹ فارم پر مجوزہ پابندی موخر کرنے کے فیصلے کے بعد ٹک ٹاک امریکا میں ایپ سٹورز میں دستیاب ہے۔ ٹیک کرنچ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس پابندی کو ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے 75 دن کے لئے موخر کر دیا گیا ہے اور اس میں مزید توسیع کا امکان ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!