پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین کا 2025 میں شدید فضائی آلودگی ختم کرنے کا ارادہ

چین کا 2025 میں شدید فضائی آلودگی ختم کرنے کا ارادہ

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے نئے علاقے تیان فو کی شنگ لونگ جھیل کے کنارے چھنگ دو سائنس سٹی کا فضائی منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین 14 ویں 5 سالہ منصوبے (2021-2025) کے آخری سال 2025 تک شدید فضائی آلودگی کو بنیادی طور پر ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

چین کی وزارت حیاتیات و ماحولیات کے ایک عہدیدار لی تیان وے نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس ہدف تک پہنچنے کے لئے چین آلودگی پر قابو پانے اور مضر گیسوں کے اخراج میں کمی لانے کی کوششوں میں تیزی لائے گا، فضا کے معیار کی پیش گوئی اور قبل از وقت انتباہ کے نظام کو بہتر بنائے گا اور پی ایم 2.5 اور اوزون آلودگی کے مربوط انتظام کو بہتر بنائے گا۔

2024 میں چین کے آب وہوا کے معیار میں نمایاں بہتری جاری رہی۔ پریفیکچر کی سطح یا اس سے اوپر کے شہروں میں پی ایم 2.5 کا اوسط ارتکاز 29.3 مائیکروگرام فی مکعب میٹر تھا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.7 فیصد کم ہے۔

آب وہوا کے اچھے معیار والے دنوں کا تناسب 87.2 فیصد تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.7 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

عہدیدار نے کہا کہ ذرائع نقل وحمل کی فضائی آلودگی سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے کہ  متعلقہ معیارات کی ترقی اور نظر ثانی میں تیزی لائی جائے۔

لی تیان وے نے کہا کہ چین ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور نقل وحمل کے پارکوں میں نئی توانائی کی گاڑیوں اور مشینری کا حصہ بڑھائے گا اور بڑے پیمانے پر سامان کی طویل فاصلے تک نقل وحمل کی سڑک کے بجائے ریل اور بحری راستوں کی طرف منتقلی کو تیز کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!