اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس یوکرین۔تنازع کے فوری خاتمے کے...

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس یوکرین۔تنازع کے فوری خاتمے کے لئے قرارداد منظور

ٹوریٹسک پر روسی حملوں میں تباہ ہونے والے یوکرینی ٹینک کا ملبہ دیکھا جاسکتا ہے-(شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکہ کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد منظور کی ہے جس میں تنازع کے فوری خاتمے اور روس اور یوکرین کے درمیان دیرپا امن پر زور دیا گیا ہے۔ یہ قرارداد ایسے موقع پر منظور کی گئی ہے جب دنیا اس بحران کی شدت کے ساتھ آغاز کی تیسری برسی دیکھ رہی ہے۔

قرارداد کے حق میں 10 ووٹ آئے جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں پڑا۔فرانس،برطانیہ،ڈنمارک،یونان اور سلووینیا سمیت 5 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

مسودے میں اعادہ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق اس کا بنیادی مقصد بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنا اور تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنا ہے۔ قرارداد میں روس کو مورد الزام ٹھہرائے بغیر تنازع کے فوری حل پر زور دیا گیا جبکہ جنگ میں ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکہ کے قائم مقام سفیر ڈوروتھی شیا نے کونسل کو بتایا کہ یہ قرارداد ’’امن معاہدہ‘‘ نہیں بلکہ ’’امن کا راستہ‘‘ ہے۔

اقوام متحدہ کے سیاسی اور قیام امن کے امور کی نائب سیکرٹری جنرل روز میری ڈی کارلو نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران کہا کہ ’’یہ یوکرین میں امن کا بہترین وقت ہے‘‘۔انہوں نے زور دیا کہ یوکرین میں امن ’’منصفانہ،پائیدار اور جامع ہونا چاہئے‘‘۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!