چین کے مشرقی شہر شنگھائی کے علاقے بوند میں فرانس اور بلغاریہ کے سیاح سیلفی لے رہے ہیں-(شِنہوا)
شنگھائی(شِنہوا)چین کی مشرقی بلدیہ شنگھائی نے شہر کی سیاحتی صنعت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ سے متعلق 3 سالہ لائحہ عمل جاری کردیا ہے جس کا آغاز 2025 سے ہوگا۔
لائحہ عمل میں 21 اہم کاموں کا احاطہ کرتے ہوئے 6 پہلو شامل کئے گئے ہیں جن کا مقصد شنگھائی کو چین کی اندرونی سیاحت کے لئے بنیادی داخلی مرکز اور عالمی شہرت یافتہ سیاحتی شہر بنانا ہے۔
اس منصوبے میں عالمی معیار کے تھیم پارکس، ایک بین الاقوامی کروز سیاحتی ریزارٹ اور حیاتیاتی سیاحتی مرکز کی ترقی کے ساتھ ساتھ گہرے ثقافتی و سیاحتی انضمام کو اجاگر کیا گیا ہے۔
لائحہ عمل کے مطابق ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کا سیاحتی کھپت کے منظرنامے کی ترقی میں نمایاں کردار ہوگا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق حالیہ برسوں میں شنگھائی میں سیاحوں کی تعداد سالانہ 30 کروڑ سے زائد ہوچکی ہے۔
شنگھائی نے 2025 کے نئے چینی سال کی تعطیلات کے دوران ایک کروڑ 77 لاکھ 80 ہزار سیاحوں کو خوش آمدید کہا تھا جو گزشتہ برس کی نسبت 6.08 فیصد کا اضافہ ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link