اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانبلوچستان کے 25 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات

بلوچستان کے 25 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات

 بلوچستان کے 25 اضلاع میں 26 جنوری کو ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات کے 50 جنرل وارڈز میں 167 امیدوار مد مقابل ہیں۔ انتخابات کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

پولنگ کے لیے ضروری سامان پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کر دیا گیا۔ 25 اضلاع میں مجموعی طور پر 60 پولنگ اسٹیشن اور 138 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ٹوٹل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 43 ہزار 784 ہے۔ پولنگ صبح 8 بجے سے لے کر شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!