اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانبارشوں میں کمی، سندھ کے مختلف علاقوں میں خشک سالی کا خدشہ

بارشوں میں کمی، سندھ کے مختلف علاقوں میں خشک سالی کا خدشہ

ان صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ میں بارشوں کی کمی کے باعث مختلف اضلاف میں خشک سالی کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

پی ڈی ایم اے نے سندھ کے مختلف اضلاع میں خشک سالی کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ جس کی وجہ سے صوبے میں بارشوں کی نمایاں کمی بتائی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ الرٹ کے مطابق سندھ میں رواں سیزن کے دوران 52 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ فروری سے مارچ تک موسم خشک رہنے اور خشک سالی بڑھنے کے امکانات ہیں۔

الرٹ کے مطابق نوشہرو فیروز، سکھر، شہید بے نظیر آباد اور جامشوروں میں خشک سالی کا خدشہ ہے۔ جبکہ کراچی میں بھی ڈپٹی کمشنرز کو متبادل انتظامات کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دادو، خیرپور اور تھرپارکر کی ضلعی انتظامیہ کو خشک سالی کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر پیشکی انتظام کی ہدایت کی گئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!