اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبیجنگ،شنگھائی،ہانگ کانگ تخلیقی جدت کے حامل 10 عالمی شہروں میں شامل،رپورٹ

بیجنگ،شنگھائی،ہانگ کانگ تخلیقی جدت کے حامل 10 عالمی شہروں میں شامل،رپورٹ

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں عالمی زرعی خوراک اختراع کانفرنس (ڈبلیو اے ایف آئی 2024)  میں ایک زرعی روبوٹ کی نمائش کی جارہی ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)سائنس اور ٹیکنالوجی کی تخلیقی جدت کے بارے میں حال ہی میں جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق بیجنگ،شنگھائی اور ہانگ کانگ امریکہ،برطانیہ اور جاپان کے شہروں کے ساتھ تخلیقی جدت کے 10 عالمی شہروں میں شامل ہیں۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی کے مطابق یہ رپورٹ شین زین انٹرنیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انفارمیشن سنٹر،سنگھوا یونیورسٹی کے صنعتی ترقی، ماحولیاتی نظم و نسق کے مرکز اورتحقیقی اشاعت اور معلومات کی جائزہ کمپنی ایلسویئر نے مرتب کی۔

یہ رپورٹ تعلیم،سائنس اور ٹیکنالوجی اور ٹیلنٹ کی باہمی ترقی پر مبنی ہے جو دنیا بھر کے 30 شہروں کا گہرائی سے مشاہدہ پیش کرتی ہے۔رپورٹ کا مقصد عالمی شہری ترقی اور ترقی کے رجحانات کا جائزہ پیش کرنا اور سائنس اور ٹیکنالوجی کی تخلیقی جدت میں شہروں کی صلاحیت اجاگر کرنا ہے۔

تخلیقی جدت کے حامل 10 شہروں میں بوسٹن،سان فرانسسکو،بیجنگ،لندن،نیو یارک،لاس اینجلس،سیاٹل،شنگھائی،ہانگ کانگ اور ٹوکیو شامل ہیں۔

تعلیم کے لحاظ سے بوسٹن،لندن اور ہانگ کانگ 3 بہترین شہر ہیں جبکہ لندن،بیجنگ،شنگھائی اور نیویارک بنیادی اوراعلیٰ تعلیم میں نسبتاً متوازن ترقی کے حامل شہر ہیں۔

تخلیقی جدت کے لحاظ سے سان فرانسسکو،بوسٹن اور بیجنگ 3 بہترین شہر قرار پائے ہیں۔

ٹیلنٹ کی ترقی کے لحاظ سے امریکہ کے 5 شہر اور بیجنگ،شین زین،ہانگ کانگ،گوانگ ژو اور شنگھائی 10 سرفہرست شہروں میں شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!