اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے تائی شیان جیاؤ کے قریب غیر قانونی طور پر داخل...

چین نے تائی شیان جیاؤ کے قریب غیر قانونی طور پر داخل ہونے والی فلپائنی کشتیوں کو نکال دیا

فلپائن کے کئی بحری جہاز ہوانگیان ڈاؤ جزیرے کے ارد گرد کے پانیوں میں غیر قانونی ماہی گیری میں مصروف ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چائنہ کوسٹ گارڈ(سی سی جی) نے چین کی سمندری حدود ننشا چھن ڈاؤ میں تائی شیان جیاؤ کے قریب غیر قانونی طور پر داخل ہونے والی فلپائن کی 2 کشتیوں کو بےدخل کر دیا ہے۔

سی سی جی کے ترجمان لیو ڈی جن کے مطابق کشتیوں نے غیر قانونی طور پر ساحلی چٹان پر اترکر ریت کے نمونے جمع کرنے کی کوشش کی جس پر انہیں خبردار کر کے وہاں سے بھگا دیا گیا۔

لیو نے کہا کہ چین کی ننشا چھن ڈاؤ اور اس کے اطراف کے پانیوں پر ناقابل تردید خودمختاری ہے۔لیو نے کہا کہ سی سی جی چین کی علاقائی خودمختاری، بحری حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے چینی سمندری حدود میں قانون کے مطابق اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!