اتوار, جنوری 11, 2026
پاکستانگوجرانوالہ، پادری کے قتل میں ملوث دو ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

گوجرانوالہ، پادری کے قتل میں ملوث دو ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

گوجرانوالہ میں پادری کے قتل میں ملوث دو ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان اکرام اللہ اور شعیب کو برآمدگی کیلئے لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں 3 نامعلوم ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس پر جوابی فائرنگ کی گئی، اس دوران دونوں قاتل اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے پوئے ایس پی سول لائن سے رپورٹ طلب کر لی ہیں۔

سی پی او کے مطابق شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!