منگل, جنوری 13, 2026
پاکستانالیکشن کمیشن، ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس، سہیل آفریدی نے جواب جمع...

الیکشن کمیشن، ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس، سہیل آفریدی نے جواب جمع کرا دیا

وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس میں جواب الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا۔

بدھ کو الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سہیل آفریدی اور شہرناز عمر ایوب کے خلاف ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کے کیس پر سماعت کی۔ دوران سماعت سہیل آفریدی کے وکیل علی بخاری نے تحریری جواب جمع کروا دیا اور کیس کے ناقابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست بھی جمع کروائی۔

الیکشن کمیشن حکام نے اعتراض اٹھایا کہ کیس ناقابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست پر وزیراعلی کے دستخط نہیں، درخواست دوبارہ جمع کروائی جائے۔

چیف الیکشن کمشنر نے وکیل علی بخاری کو آئندہ سماعت سے قبل پاور آف اٹارنی بھی جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!