یوگنڈا کے شہر کمپالا میں منعقدہ ایک روزگار میلےمیں طلبا اپنے روبوٹک ڈیزائنز کی نمائش کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
کمپالا (شِنہوا) یوگنڈا میں کروڑوں امریکی ڈالر کی چینی سرمایہ کاری سے 8 فیکٹریوں نے کام شروع کیا جس نے یوگنڈا کے ہزاروں افراد کے لیے براہ راست روزگار فراہم کیا۔
یوگنڈا کے وزیر مملکت برائے تجارت، صنعت اور کو آپر یٹوز ڈیوڈ بہاتی نے یوگنڈا میڈیا مرکز میں صنعتی شعبے میں ترقی سے متعلق اپنے خطاب میں کہا کہ ان 8 فیکٹریوں میں سے 4 کا افتتاح یوگنڈا کے صدر یوویری موسیوینی نے کیا۔ان میں یونی اسٹیل انویسٹمنٹ یوگنڈا لمیٹڈ بھی شامل ہے۔ یہ اس شعبے میں نئی اسٹیل فیکٹری ہے جس میں مجموعی طور پر 10 کروڑامریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور یہ 500 سے زائد افراد کو روزگار مہیا کررہی ہے۔
بہاتی کے مطابق اس کے علاوہ 250 سے زائد مائیکرو اور چھوٹے پروسیسنگ پلانٹس بھی نجی شعبے میں تنظیموں اور کوآپریٹوز کے ذریعے قائم کئے گئے ہیں۔
بہاتی نے کہا کہ یوگنڈا کے صنعتی شعبے کا مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی)میں حصہ 27.4 فیصد ہے۔ یہ ترقی پیداواری شعبے کی سرگرمیوں میں اضافے سے ہوئی ہے جو 2023/2024 کی آخری سہ ماہی میں نما یاں طور پر11 فیصد تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیداواری شعبہ صنعت کے سب سے بڑے ذیلی شعبے کے طور پر کام کررہا ہے جس کا جی ڈی پی میں حصہ 16.5 فیصد ہے ,یہ 10 لاکھ سے زائد افراد کو براہ راست روزگار فراہم کررہا ہے۔
