اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے چینی سیمی کنڈکٹر صنعت سے متعلق امریکی تحقیقات کی مخالفت...

چین نے چینی سیمی کنڈکٹر صنعت سے متعلق امریکی تحقیقات کی مخالفت کردی

چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے شہر سوژو میں سوژو صنعتی پارک میں واقع ایک سیمی کنڈکٹر کمپنی میں عملہ کام کررہا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چین کی سیمی کنڈکٹر صنعت سے متعلق پا لیسیوں کے بارے میں امریکی دفعہ 301 کی تحقیقات سے چین غیرمطمئن ہے اور اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ تحقیقات سے عالمی سیمی کنڈکٹر کی صنعتی اور سپلائی چین میں خلل پڑے گا جس سے امریکی کاروباری اداروں اور صارفین کے مفادات کو نقصان پہنچے گا۔

امریکہ نے چپس اور سائنس ایکٹ جیسی قانون سازی کے ذریعے اپنی چپ صعنت کو کافی سبسڈی دی ہے ۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ امریکی سیمی کنڈکٹر اداروں کا عالمی مارکیٹ میں حصہ تقریباً 50 فیصد ہے۔

وزارت نے امریکی محکمہ تجارت کی ایک حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے مقابلے میں چینی ساختہ چپس کا امریکی مارکیٹ میں حصہ صرف 1.3 فیصد ہےاور امریکہ کو چینی چپ کی برآمدات امریکہ سے درآمدات کی نسبت نمایاں طور پر کم ہیں۔

وزارت تجارت نے امریکہ سے حقائق اور کثیر الجہتی قوانین کا احترام کرنے اور اپنے غلط اقدامات فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چین تحقیقات کی پیشرفت کی قریب سے نگرانی کرے گا اور اپنے حقوق و مفادات کے دفاع کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!