ہیڈلائن:
چینی اور جرمن کارساز کمپنی کے اشتراک سے جیلن میں الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار کے نئے منصوبے کا آغاز ہو گیا
جھلکیاں:
’آڈی ایف اےڈبلیو نئی توانائی گاڑی کمپنی لمیٹڈ‘ کی منگل کےروز چین کےصوبےجی لین میں تمام الیکٹرک ماڈلز کےبڑے پیمانے پر پیداوار شروع۔چین میں جرمن لگژری کار ساز کمپنی کی مکمل الیکٹرک گاڑیوں کی پیداواری مرکزکے طور پر یہ منصوبہ سالانہ ایک لاکھ 50 ہزار گاڑیوں کی پیدوار کی صلاحیت کا حامل ہے۔تفصیل وڈیو میں ملاحظہ فرمائیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔آڈی ایف اے ڈبلیو نئی توانائی گاڑی کے پیداواری مرکز کے مناظر
تفصیلی خبر:
آڈی اور چین کی معروف کار ساز کمپنی ایف اے ڈبلیو کےتعاون پرمبنی منصوبے’آڈی ایف اے ڈبلیو نئی توانائی گاڑی کمپنی لمیٹڈ‘ نے چین کے شمال مشرقی صوبے جیلن میں تمام الیکٹرک ماڈلز کی بڑے پیمانےپر پیداوار شروع کردی ہے۔چین میں جرمن لگژری کار ساز کمپنی کے الیکٹرک گاڑیوں کے پیداواری مرکزکے طور پر یہ منصوبہ سالانہ ایک لاکھ 50 ہزار گاڑیوں کی پیدوار کی صلاحیت کا حامل ہے۔
یہ پیداواری مرکز گاڑیوں کی پیداوار کی مکمل ویلیو چین کا حامل ہے، جس میں پریس شاپ، باڈی شاپ، پینٹ شاپ اور گاڑیوں کی اسمبلنگ کی سہولیات موجود ہیں۔
’آڈی اے جی‘ کےسی ای او گرناٹ ڈولنر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ،’’ آڈی ایف اے ڈبلیو نئی توانائی گاڑی کمپنی میں پیداوارکےساتھ ہم چینی مارکیٹ کےساتھ اپنی وابستگی کو برقرار اور الیکٹرک حکمت عملی کو ایک قدم آگے بڑھا رہے ہیں۔‘‘
ڈولنر کا مزید کہنا تھا کہ
’’ یہاں تیار ہونے والے ماڈلز ہمارے مقامی ماڈلز میں اہم کردار ادا کریں گے اور اس اہم مارکیٹ میں ہماری پوزیشن کو مضبوط کریں گے۔‘‘
ایف اے ڈبلیو گروپ کمپنی لمیٹڈ کےساتھ اشتراک پر مبنی آڈی ایف اے ڈبلیو نئی توانائی گاڑی منصوبےکا آغاز جون 2022 میں چین کے شمال مشرقی شہر چھانگ چھون میں ہوا تھا۔
چھانگ چھون، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link