اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانریاست اپنی اتھارٹی کا غلط استعمال کررہی ہے، اسد قیصر

ریاست اپنی اتھارٹی کا غلط استعمال کررہی ہے، اسد قیصر

رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ریاست اپنی اتھارٹی کا غلط استعمال کررہی ہے، اپنے  موقف سے  کسی طورپر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں اسدقیصر نے کہا کہ ملٹری کورٹس پریورپی یونین، برطانیہ نے تشویش کا اظہارکیا، سویلین کے ملٹری کورٹس پر ٹرائل پر ہمیں بھی تشویش ہے، ریاست اپنی اتھارٹی کاغلط استعمال کررہی ہے۔

سابق اسپیکر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں آزاد عدلیہ، سویلین بالادستی ہو، ہمارااب بھی وہی موقف ہے یہ فارم47 کی حکومت ہے، ہم نے راستہ دیا ہے اب دیکھتے ہیں حکومت کیا کرتی ہے۔ معاشی،امن وامان کی صورتحال میں ملک کوبحران سے نکالنا چاہتے ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ 9 مئی اور26نومبر کے واقعات پرجوڈیشل کمیشن بنایا جائے، بانی پی ٹی آئی اور دیگرہمارے قیدیوں کو رہاکیاجائے۔ چیلنج ہے دکھائیں پی ٹی آئی کےایک رکن نے گملابھی توڑا ہو۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!