ہیڈ لائن:
شِنہوا نیوز |چین نے ریکارڈ فائلنگ اور جائزے کو بہتر بنانے کے لئے صوبائی ڈیٹا بیس مکمل کر لئے
جھلکیاں:
چین نے ریکارڈ فائلنگ اور جائزے کو بہتر بنانے کے لئے صوبائی ڈیٹا بیس مکمل کر لئے ہیں۔ آئیے اس حوالے سے اس ویڈیو میں تفصیل جانتے ہیں۔
تفصیلی خبر:
یہ شِنہوا نیوز ہے۔
چین نے مین لینڈ میں واقع 31 صوبائی سطح کے علاقوں میں معیاری دستاویزات کی تیاری کے حوالے سےڈیٹا بیس کی تشکیل مکمل کر لی ہے۔ یہ ایک اہم قدم ہے جس میں اس امر کو یقینی بنایا گیا ہے کہ تمام ضابطوں اور پالیسیوں کو قانونی ریکارڈنگ اور جائزےکے لئے دستاویزی شکل دی جائے گی۔
یہ کامیابی اتوار کے روز قومی قانون ساز ادارے قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے جاری اجلاس میں بحث کے لئے جمع کرائی گئی ایک رپورٹ میں اجاگر کی گئی ہے ۔ رپورٹ میں اس مرکزی ضرورت پر عملدرآمد کے حوالے سے پیشرفت کی تفصیل بتائی گئی ہے جس کے تحت تمام ضابطوں اور پالیسیوں کو ریکارڈ فائلنگ اور جائزے میں شامل کیا گیا ہے۔
