اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی وسیع مارکیٹ اور جدت پسندی نے جرمنی کے لئےمواقع پیداکئےہیں:...

چین کی وسیع مارکیٹ اور جدت پسندی نے جرمنی کے لئےمواقع پیداکئےہیں: جرمن ماہر کی رائے

ہیڈ لائن:

چین کی وسیع مارکیٹ اور جدت پسندی نے جرمنی کے لئےمواقع پیداکئےہیں: جرمن ماہر  کی رائے

جھلکیاں:

 جرمن ماہر ین کے مطابق  چین کی وسیع منڈی اور جدت پسندی نے جرمنی کے لئے نئےمواقع پیدا کئےہیں ،تفصیلات  کے لئے ویڈیو میں دیکھئے

شوٹنگ ٹائم: 16 دسمبر 2024

ڈیٹ لائن: 19 دسمبر 2024

دورانیہ: ایک منٹ 34 سیکنڈ

مقام: فرینکفرٹ، جرمنی

درجہ بندی: معاشیات

شاٹ لسٹ:

1۔ چین کے مختلف مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ہارسٹ لوچل، پروفیسر آف اکنامکس، فرینکفرٹ سکول آف فنانس اینڈ مینیجمنٹ

3۔ چین کے مختلف مناظر

4۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ہارسٹ لوچل، پروفیسر آف اکنامکس، فرینکفرٹ سکول آف فنانس اینڈ مینیجمنٹ

تفصیلی خبر:

 جرمن ماہرِ معیشت  کی رائے ہے کہ  چین، اپنی وسیع منڈی اور جدت پسندی کی طاقت سے جرمن کمپنیوں کے لئے اہم مواقع فراہم کر رہا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی):ہارسٹ لوچل، پروفیسر آف اکنامکس، فرینکفرٹ سکول آف فنانس اینڈ مینیجمنٹ

’’ ہم یہ جانتے ہیں کہ چین ایک بہت مضبوط اور وسیع منڈی ہے۔ یہ صرف ایک بڑی منڈی ہی نہیں بلکہ خریداری کی طاقت بھی رکھتی ہے۔ اچھی آمدنی اور منافع حاصل کرنے کے حوالے سے یہ کمپنیوں کے لئے یقیناً اہم ہےاور چین بھی ان کمپنیوں کے لئے بہت زیادہ اہم ہے۔ سرفہرست بات یہ ہے کہ  گزشتہ 2 سے 3 برسوں میں زیادہ پیش رفت سامنے آئی ہے۔ چین میں جدت پسندی بہت زیادہ ہے۔ اگر آپ الیکٹرک گاڑیوں ہی کی صنعت کو دیکھ لیں کہ وہ کتنی زیادہ ترقی یافتہ ہو گئی ہے۔ یہ جرمن کمپنیوں کے لئے اور خاص طور پر کاریں بنانے والی کمپنیوں کے لئے بھی اہم ہے۔‘‘

لوچل کو یقین ہے کہ ماحول دوست تبدیلی اور ڈیجیٹلائزیشن چین اور جرمنی کے درمیان تعاون کے اہم ترین شعبے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ہارسٹ لوچل، پروفیسر آف اکنامکس، فرینکفرٹ سکول آف فائنانس اینڈ منیجمنٹ

’’ میرے خیال میں ماحول دوست تبدیلی، جرمنی اور چین کے درمیان عالمی تعلقات اور کاروبار کے علاوہ چین کے اپنے لئے بھی ایک اہم محرک  ہے۔ یہ ایک بڑی کامیابی ہے کیونکہ سب یہی چاہتے ہیں۔ ہم سب ماحول دوست تبدیلی پر اتفاق کرتے ہیں جو اس طریقے سے اپنائی گئی ہے۔ ایک اور نکتہ جس کا آپ نے پہلے ہی ذکر کیا ہے وہ ڈیجیٹلائزیشن کے میدان میں جدت پسندی ہے۔ ڈیجیٹلائزیشن، مینوفیکچرنگ کی صنعت کی بہتری کے حوالے سےبہت اہم ہے ۔ میرا خیال ہے کہ یہ جرمنی اورچین کے مابین تعاون کا ایک اور اہم شعبہ ہے۔‘‘

فرینکفرٹ، جرمنی سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!