ہیڈ لائن:
بین الاقوامی دوستانہ شہری کانفرنس: شرکاء نے چینی شہری ترقی کو دنیا کے لئے نمونہ قرار دے دیا۔
جھلکیاں:
چین بین الاقوامی دوستانہ شہری کانفرنس 2024 منگل کے روز کونمنگ میں اختتام پذیر ہوگئی۔
تقریب میں پانچ براعظموں کے 41 ممالک سے 700 سے زائد نمائندوں نےشرکت، چین کی شہری ترقی کو سراہا گیا۔
شاٹ لسٹ:
1- چین بین الاقوامی دوستانہ شہری کانفرنس کے مختلف مناظر
2- ساؤنڈ بائٹ(انگریزی): کیرول رابرٹسن لوپیز، چیئر ایمرٹس و عالمی نمائندہ، بین الاقوامی جڑواں شہر
3- کونمنگ کے مختلف مناظر
تفصیلی خبر:
چین بین الاقوامی دوستانہ شہری کانفرنس 2024منگل کے روز صوبہ یوننان کے کونمنگ میں اختتام پذیر ہوگئی ہے۔اس دو روزہ تقریب میں پانچ براعظموں کے 41 ممالک سے 700 سے زائد نمائندوں نےشرکت کی۔
امریکہ کی بین الاقومی جڑواں شہروں کی چیئر ایمرٹس نے کانفرنس کے موقع پر شِنہوا کو دئیے گئے انٹرویو میں چین کی شہری ترقی کی تعریف کی۔
انہوں نے اسے دنیا کے لئےسیکھنےکا ایک قابل عمل اقدام قرار دیا۔
ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): کیرول رابرٹسن لوپیز، چیئر ایمرٹس و عالمی نمائندہ، بین الاقوامی جڑواں شہر
” جو چیزیں ہم نے کونمنگ میں دیکھیں وہ بہت شاندار ہیں۔ یہاں کی ترقی واقعی حیرت انگیز ہے۔شہر کی جمالیاتی حسن کے لئے کی جانے والی کوششوں نے مجھے بہت متاثر کیا اور میں اسے سراہتی ہوں۔
یہ شہر بہت لاجواب ہے۔
یہاں خوبصورت سرسبز جگہوں اور پھولوں کا انتظام کیا گیا ہے جو کہ بہت متاثر کن ہے۔امریکہ یہاں کی شہری ترقی کے اس شعبے میں چین سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔
یہاں واقعی خوبصورت اپارٹمنٹ اور مکانات تعمیر کےگئے ہیں جو تمام سہولتوں سے آراستہ ہیں۔ ہم چین سے شہری منصوبہ بندی کے بارے میں بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔
میں سمجھتی ہوں کہ اس کانفرنس کی وساطت سے ہم عوامی رابطے، ذیلی قومی تعاون کو جاری رکھنے کا عہد کریں گے،
اور اپنے نوجوانوں اورجڑواں شہروں کے ذریعے باہمی دوستی کو آگے بڑھانے کا عمل جاری رکھیں گے۔”
کونمنگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link