اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینعالمی جنگلاتی صنعت کانفرنس میں 2.7 ارب امریکی ڈالر کے معاہدے

عالمی جنگلاتی صنعت کانفرنس میں 2.7 ارب امریکی ڈالر کے معاہدے

چین، شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقے کے آرشان قومی جنگلات پارک میں آرشان تھیان چھی  جھیل  کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

نان ننگ (شِنہوا) چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خود مختارعلاقے کے صدر مقام نان ننگ میں 2024 عالمی جنگلاتی صنعت کانفرنس  میں 35 معاہدوں پر دستخط ہوئے جن کی مجموعی مالیت  19.4 ارب یوآن (تقریباً 2.7 ارب امریکی ڈالر) ہے۔

ہفتے سے شروع ہونے والی اس دو روزہ کانفرنس میں جنگلاتی صنعت میں اعلیٰ معیار کی ترقی کے محرک کے طور پر اختراع  پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

 کانفرنس میں جنگلاتی حکام، عالمی جنگلاتی تنظیموں اور معروف عالمی کمپنیوں کے نمائندے یکجا ہوئے ہیں ۔ اس میں  تقریباً 1 ہزار 100 کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔

قومی جنگلات و سبزہ زار انتظامیہ کے سربراہ گوان ژی اون نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ 2023 کے دوران چین میں جنگلات کا رقبہ 25 فیصد سے زائد ہوچکا تھا اور جنگلاتی ذخیرے کا حجم 20 ارب مکعب میٹر سے زائد تھا۔

گوان نے کہا کہ چین کی جنگلاتی صنعت کی مجموعی پیداواری مالیت گزشتہ برس 90 کھرب یوآن سے زائد ہوچکی تھی جس سے چین جنگلاتی پیداوار، تجارت اور کھپت کے بارے میں دنیا کا صف اول کا ملک بن چکا ہے۔

کانفرنس میں عالمی جنگلاتی مصنوعات کی نمائش کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔ 50 ہزار مربع میٹر پر پھیلی نمائش میں 1 ہزار 75 کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!