چین کے وسطی صوبہ ہوبے کے شہر ووہان میں چائنہ 5 جی پلس صنعتی انٹرنیٹ کانفرنس کے مقام کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین نے ملک کی ڈیٹا بنیادی سہولیات کی تعمیر سے متعلق رہنما اصول کا مسودہ جاری کرد یا ہے جس کے تحت 5 جی نیٹ ورک کو 5 جی اے معیار پر اپ گریڈ کیا جائے گا اور 6 جی سے متعلق تحقیق ، ترقی اور اختراع کو فروغ دیا جائے گا۔
قومی ڈیٹا بیورو کی جاری کردہ دستاویز کے مطابق چین اپنے مشرقی، وسطی اور مغربی علاقوں میں بین الاقوامی مواصلاتی گیٹ ویز کی تعمیر کو متوازن بنائے گا اور بین الاقوامی سب میرین اور زمینی کیبل انفارمیشن چینلز وسیع کرے گا۔
اس کے علاوہ ایک سیٹلائٹ انٹرنیٹ بھی قائم کیا جائے گا جو خلا اور زمینی سہولیات کو مربوط کرے گا۔
عوامی رائے حاصل کرنے کے لئے جاری کردہ رہنما اصول میں کہا گیا ہے کہ چین بڑے پیمانے پر ، کم لاگت ، ڈیٹا کے محفوظ آزاد بہاؤ کی سہولت مہیا کرے گا۔
صنعتوں اور خطوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ وہ بلاک چین اور رازداری کے تحفظ والے کمپیوٹنگ جیسے شعبوں میں فعال طریقے سے نئی تکنیکی بنیادی سہولیات کو تلاش کریں جس کا مقصد مرکزی اور غیر مرکزی منتقلی کے لئے کم لاگت ، مئوثر ، قابل اعتماد ڈیٹا فراہم کرنے کا ماحول قائم کرنا ہے۔
رہنما اصول کے مطابق چین کمپیوٹنگ کے وسائل کی مناسب ترتیب پر بھی عمل کرے گا، اور عام مقاصد کی کمپیوٹنگ قوت ، ذہین کمپیوٹنگ قوت اور سپر کمپیوٹنگ قوت کی ماحول دوست ترقی اور ہم آہنگی کو تیز کرے گا۔
ملک ابھرتی ہوئی نیٹ ورک ٹیکنالوجیز کے جدید اطلاق کو مضبوط بنانے ، نیٹ ورک بلنگ طریقوں میں بہتری اور اپنے مشرقی و مغربی خطوں کے درمیان ڈیٹا ترسیل کی لاگت میں کمی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
