پیر, جولائی 28, 2025
پاکستانمجھے دھمکیاں دی گئیں ، کچھ ہوا تو ذمہ دار ن لیگ...

مجھے دھمکیاں دی گئیں ، کچھ ہوا تو ذمہ دار ن لیگ ہو گی ،آصف کرمانی

سابق سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ مجھے فون پر دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ن لیگ کے خلاف بیان دے کر اچھا نہیں کر رہا، مجھے یا میری فیملی کو نقصان پہنچا تو ن لیگ کی قیادت ذمہ دار ہو گی۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ دھمکی سے نہیں ڈرتا، دھمکی دینے والوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا، مہنگائی، غربت کے خلاف اور مڈل کلاس نوجوانوں کےحق میں آواز اٹھاتا رہوں گا۔

انہوں نے  کہا کہ  ن لیگ اپنے کارندوں اور اجرتی غنڈوں کو لگام دے۔

خیال رہے کہ نواز شریف کے سابق پولیٹیکل سیکریٹری آصف کرمانی نے جولائی میں  پاکستان مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!