فلسطینی تنظیم فتح تحریک کے ترجمان اور فلسطینی قومی کونسل کے رکن جمال نزال نے کہا ہے کہ قاہرہ میں موجود فلسطینی وفد ریاستِ فلسطین کی نمائندگی کر رہا ہے، نہ کہ فتح تحریک کی۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی تنظیموں سے رابطے کے لیے جو وفد تشکیل دیا گیا ہے اس کی نوعیت مختلف ہے۔
عرب میڈیا ست گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستِ فلسطین کا وفد مصر کے اعلی حکام سے مذاکرات کے لیے قاہرہ پہنچا ہے، وفد ہفتہ کو قاہرہ سے واپس آنے کے بعد اپنی بات چیت کی تفصیلات فلسطینی قیادت کے سامنے پیش کرے گا، فتح تحریک فلسطینی اتحاد کی خواہاں ہے اور اس قومی مقصد پر تحریک کے اندر کوئی اختلاف نہیں۔




