ہفتہ, اکتوبر 25, 2025
انٹرنیشنلانگلینڈ کے ریزیڈنٹ ڈاکٹرز کا 14 نومبر سے 5 روزہ ہڑتال کا...

انگلینڈ کے ریزیڈنٹ ڈاکٹرز کا 14 نومبر سے 5 روزہ ہڑتال کا اعلان

انگلینڈ میں ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے تنخواہوں اور روزگار کے مسائل پر حکومت کے خلاف نومبر میں 5 روزہ ہڑتال کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے سال کے نصف ڈاکٹرز انگلینڈ میں روزگار کے حصول میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں جب کہ لاکھوں مریض علاج کے منتظر ہیں، اسپتالوں میں شفٹیں خالی پڑی ہیں۔

ریزیڈنٹ ڈاکٹرز کی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر جیک فلیچر نے کہا ہے کہ یہ وہ مقام نہیں جہاں ہم پہنچنا چاہتے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے گزشتہ ہفتے حکومت کے ساتھ بات چیت میں وقت گزارا تاکہ وزیر صحت کو ڈاکٹرز کی بے روزگاری کے مسئلے کو ختم کرنے پر قائل کیا جا سکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تنظیم نے حکومت سے چند سالوں میں بتدریج تنخواہوں میں کمی کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا جس میں نئے ڈاکٹرز کے لیے 4 سال تک فی گھنٹہ صرف ایک پاونڈ اضافے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔

برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن ( بی ایم اے)کے مطابق، یہ ہڑتال 14 نومبر کی صبح 7 بجے سے 19 نومبر کی صبح 7 بجے تک جاری رہے گی۔ این ایچ ایس (NHS) میں کام کرنے والے تقریبا آدھے ڈاکٹرز کی تعداد ریزیڈنٹ ڈاکٹرز پر مشتمل ہے، ان ڈاکٹرز کو پہلے جونیئر ڈاکٹرز کہا جاتا تھا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!