امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے الحاق سے متعلق ووٹنگ کو احمقانہ سیاسی حربہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی یہ ہے کہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم نہیں کیا جائے گا اور یہ موقف برقرار رہے گا۔
اسرائیل کے دورے کے اختتام پر تل ابیب ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اگر لوگ علامتی ووٹ دینا چاہتے ہیں تو دے سکتے ہیں لیکن ہم اس سے بالکل خوش نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک بے معنی علامتی ووٹ تھا جس کا کوئی عملی اثر نہیں، اگر یہ سیاسی حربہ تھا تو یہ بہت ہی بیوقوفانہ تھا اور وہ ذاتی طور پر اسے توہین سمجھتے ہیں۔




