ایک خاتون چینی کاشتکار گندم کی فصل پر ادویات کا چھڑکاؤ کر رہی ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین میں زرعی زمینوں کے تحفظ اور معیار میں بہتری سےمتعلق مسودہ قانون پہلے جائزے کے لئے ملک کے اعلیٰ قانون ساز ادارے نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے جاری اجلاس کو بھیج دیا گیا۔
یہ مسودہ 8 ابواب اور 65 دفعات پر مشتمل ہے، جس میں زرعی اراضی کے تحفظ کے تقاضے بیان کئے گئے ہیں، کاشت کے قابل زمین کے دیگر مقاصد کے لئے استعمال پر موثر نگرانی پر زور دیا گیا ہے اور زرعی زمین کے معیار میں بہتری کی کوششوں کو اہمیت دی گئی ہے۔




